اڈپی،13؍ جولائی (ایس او نیوز) کارکلا تعلقہ میں ہوئی مسلسل برسات کی وجہ سے کئی گھروں کے علاوہ دیگر اثاثوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے ۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کوکوندور گاوں میں اودے اچاریہ اور واری راج پجاری کے گھروں کی دیواروں کو نقصان پہنچا جس کے بعد مکینوں کو دوسرے مقام پر متنقل کیا گیا ۔ ہیرگانہ میں جگدیش شیٹی کے گھر منہدم ہوگیا جس کی وجہ سے اندازاً 3 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ گولی پالکے علاقے میں گوپال نائیک کی ایک عمارت منہدم ہوگئی ، جبکہ نیٹے گاوں میں جئے رام نامی شخص کے کنویں کی کمپاونڈ وال منہدم ہوگئی ۔